کہیں وہ مجرم تو نہیں؟پارٹی ٹکٹ لینے والوں سے”پولیس رپورٹ“ لینے کا فیصلہ

بدھ 11 نومبر 2015 08:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)صوبہ بھر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوگئے جو مختلف جرائم میں ملوث تھے اور پولیس اُن کو ڈھونڈ رہی تھی جبکہ متعدد امیدوار تو عدالتوں کو بھی مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

اس صو رتحال سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف، پیپلز پارٹی،ن لیگ سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے دوسرے مرحلے میں الیکشن لڑنے والے ایسے افراد سے ”پولیس رپورٹ“ مانگ لی ہے جن کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ یا رہے کہ19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جہاں صوبہ بھر میں دو ہزار سے زائد پولینگ اسٹیشنز کے انتہائی حساس ہونے کا انکشاف ہوا ہے وہیں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ آج متوقع ہے