مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی، سابق بھارتی فوجیوں نے بھی ایوارڈ واپس کردئیے

بدھ 11 نومبر 2015 09:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بعد ادیبوں،دانشوروں اور فلمسازوں کے بعد سابق بھارتی فوجیوں نے بھی ایوارڈ واپس کردئیے،بھارت میں مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بعد احتجاج مزید تیز ہوگیا ہے اور100سے زائد سابق بھارتی فوجیوں نے اپنے میڈلز اور ایوارڈ واپس کردئیے ہیں اس سے قبل بھارتی دانشوروں،ادیبوں اور فلمسازوں نے اپنے میڈلز اور ایوارڈ واپس کئے تھے