آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ، 5 قومی بلے باز ٹاپ 20میں شامل ، بولنگ میں یاسر شاہ تیسری پوزیشن پر موجود

بدھ 11 نومبر 2015 08:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ انگلینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد پانچ قومی بلے باز ٹاپ ٹوینٹی میں شامل ہو گئے۔ آئی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بدستور دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان کی دودرجے تنزلی ہو گئی۔ سینتیس سالہ مڈل آرڈر بلے باز چھٹی سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹاپ ٹوینٹی بلے بازوں میں اسد شفیق ، سرفراز احمد اور اظہر علی بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف مین آف دی سیریز یاسر شاہ آٹھ سو چھیالیس پوائنٹس کے ساتھ بولنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :