سراج الحق کا وفاقی حکومت سے سوات تک کے لئے موٹر وے کا مطالبہ

بدھ 11 نومبر 2015 08:52

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفاقی حکومت سے سوات تک کے لئے موٹر وے کا مطالبہ کردیا سوات کے مختصر دورہ میں افضل خان لالااور سابق ایم پی اے محمد امین کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے وفاقی حکومت کا اچھا منصوبہ ہے اور اس میں خیبر پختون خواہ کا حصہ انتہائی کم ہے اس لئے وزیر اعظم کو چاہیے کہ ہزارہ کی طرح سوات تک موٹر وے بنائی جائے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور شورش ذدہ ان علاقوں میں معاشی ترقی ہوگی انہوں نے کہا کہ قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کو اپنی مدت معیاد پوری کرنے چاہیے تاکہ جمہوریت مظبوط ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے خیبر پختون خواہ میں شامل ہونے کے بعد قبائل کی احساس محرومی ختم ہو جائیگی اور وہاں کے ایک کروڑ لوگوں کو انصاف ملے گا ۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی تحریک انصاف یا جے یو ائی سے اتحاد کریگی پر انہوں نے کہا کہ ابھی انتخابات میں وقت ہے اور وقت انے پر مناسب فیصلہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :