2017ء میں گیس منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو 3600میگا واٹ بجلی مل رہی ہوگی‘ شہبازشریف، وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیدار ،سیاستدان اور افسر شاہی کے جیبیں بھرنے کے عمل کا خاتمہ کیاہے ،ملک کی تاریخ میں توانائی منصوبوں کے مراحل کو شفافیت ،لگن اور محنت کے ساتھ تکمیل تک پہنچانے کی کوئی اورمثال نہیں ملتی،وزیراعظم کی قیادت میں گیس منصوبوں میں قوم کے 110ارب روپے بچائے گئے ہیں جوملکی تاریخ کی سب سے بڑی بچت ہے،غیرملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار جان گئے ہیں کہ محمد نوازشریف کے ہوتے ہوئے کوئی سیاستدان اورافسراپنی جیب گرم نہیں کرسکتا،وزیراعظم محمد نوازشریف نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے جو سنہری اصول متعارف کرائے ہیں وہ ان کی پہچان بن چکے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کر کے 2013کے انتخابات کی بھرپورتوثیق کی ہے، عوا م نے کھلا پیغام دیاہے کہ وزیراعظم ملک کے اندھیرے دور کرنے اور معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھتے جائیں ہم ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ کا بلوکی میں گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے 1223میگا واٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
بدھ 11 نومبر 2015 08:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی شبانہ روز کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں-2017 میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو 3600میگا واٹ بجلی مل رہی ہوگی-وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے توانائی منصوبوں کے لئے جتنی محنت کی ہے ،ملک کی تاریخ میں توانائی منصوبوں کے مراحل کو شفافیت ،لگن اور محنت کے ساتھ کام کر کے انہیں تکمیل تک پہنچانے کی کوئی مثال نہیں ملتی-وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں گیس کے منصوبوں میں قوم کے 110ارب روپے بچائے گئے ہیں اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی قومی خزانے کی بچت ہے،جس پر آپ کی قیادت کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے-بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی بھی آپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے او راس بات کا پیغام ہے کہ ملک کے اندھیرے او رمعیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے آگے بڑھیں- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بلوکی میں گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے 1223میگا واٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-وزیراعظم محمد نوازشریف ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وفاقی وزراء خواجہ آصف، پرویز رشید، صوبائی وزرا، اراکین قومی صوبائی اسمبلی ، منصوبے پر کام کرنے والی چینی وامریکی کمپنی کے حکام کے علاوہ ماہرین توانائی اور لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الله تعالی کا بے پایاں کرم ہے کہ 5ماہ قبل وزیراعظم محمد نوازشریف نے گیس کی بنیاد پر3600میگا واٹ کے جن منصوبوں کی تیاری کا حکم دیاتھا ان میں سے 2منصوبوں پر کام کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ تیسرے منصوبے کا آج بلوکی میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے-ان میں سے ایک منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل جبکہ 2منصوبے وفاقی حکومت لگا رہی ہے-انہوں نے کہاکہ ہمیں الله تعالی کے حضور سربسجود ہونا چاہیے کہ 5ماہ کی قلیل مدت میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کو عملی شکل دی گئی ہے-انہوں نے کہاکہ مشکلات ، مسائل اور چیلنجز کے باوجود وزیراعظم نے توانائی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے ، نیلم جہلم کا منصوبہ ہویا تربیلا فور یا پھر کوئی اور توانائی کا منصوبہ -وہ ان منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے خود جائزہ لیتے ہیں اور منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر رہے ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں گیس کے ان منصوبو ں میں 110ارب روپے کی بچت کی ملک کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی-یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ چین کی کمپنی ہاربن انٹرنیشنل او رامریکن کمپنی جنرل الیکٹرک نے گدو پاور پلانٹ 8لاکھ 34ہزار ڈالر فی میگاواٹ کے حساب سے لگایا تھا او رآج یہی کمپنیاں بلوکی میں گیس کی بنیاد پر 4لاکھ 69ہزار ڈالر فی میگا واٹ سے منصوبہ لگا رہی ہیں جواس بات کا ثبوت ہے کہ ان کمپنیوں اور سرمایہ کارو ں کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ جان گئے ہیں کہ محمد نوازشریف کے ہوتے ہوئے کوئی سیاستدان اورافسراپنی جیب گرم نہیں کرسکتابلکہ تمام امور انتہائی شفاف اور پیشہ ورانہ اندازمیں طے ہوتے ہیں-حکومت کی شفاف پالیسی کی بدولت ہی یہ کمپنیاں اتنی کم قیمت پر بجلی کے منصوبے لگانے پر مجبور ہوئی ہیں-اب اسی معیار کو لے کر آگے بڑھنا ہے ،اس معیار کو اب کوئی تبدیل نہیں کرسکے گا-وزیراعظم محمد نوازشریف نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے جو سنہری اصول متعارف کرائے ہیں وہ ان کی پہچان بن چکے ہیں-اگر ماضی میں اسی معیار کو اپنایا جاتا تو ہم آج کشکول گدائی لے کر مارے مارے نہ پھر رہے ہوتے-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں توانائی منصوبوں میں 110ارب روپے کی بچت بہت بڑی کامیابی ہے اور اس پر ان کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے-وزیراعلی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کر کے 2013کے انتخابات کی بھرپورتوثیق کی ہے اور عوا م نے کھلے الفاظ میں پیغام دیاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کے اندھیرے دور کرنے اور معیشت کی ترقی کے لئے آگے بڑھتے جائیں ہم ان کے ساتھ ہیں-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیدار ،سیاستدان اور افسر شاہی کے جیبیں بھرنے کے عمل کا خاتمہ کیاہے اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار فتح اسی بات کی تائید ہے -یہ بات یاد رکھی جائے کہ اڑھائی برس گزرنے کے بعد اچھی حکومت کی بھی چمک بھی ماند پڑ جاتی ہے لیکن عوام نے بلدیاتی انتخاب میں اس بات کے لئے ووٹ دیاہے کہ آپ توانائی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے جائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں-ان منصوبوں پراب اسی محنت سے عملدرآمد کرنا ہے جس محنت سے ان منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا گیاہے-گزشتہ برس کی مشکلات کے باوجودآپ نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور تمام مراحل کو خوش اسلوبی سے لے کر آگے بڑھے ہیں-انہوں نے کہاکہ اب کام ،کام،کام اور محنت ، محنت او ر صرف محنت کے ذریعے توانائی منصوبو ں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے-اپنی نیند کو آنکھوں میں سجائے شبانہ روز محنت کر کے ملک کے اندھیرے دور کرنے ہیں -ہم توانائی بحران کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے-یہی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ہمیں پیغام دیاہے-انہوں نے کہاکہ میں گیس کے منصوبوں کے مراحل کی تیز رفتاری سے تکمیل پر وفاقی وزراء ، سیکرٹریز، پنجاب حکومت او رپوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتاہوں جن کی دن رات کی محنت سے ہم یہ مرحلہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں- انشاء الله منصوبوں پر عملدرآمد کے مراحل بھی اسی طرح مکمل کریں گے-پچھلے دور حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ادھورا چھوڑا گیا اور کوئی ایسا منصوبہ نہیں جسے مکمل کیا گیا ہو- وزیراعظم محمد نوازشریف نے مشکلات کے باوجود برد باری ، تحمل اور جہد مسلسل سے مراحل طے کئے اور قوم کو روشنیوں کا سفر تیز رفتاری سے طے کرا رہے ہیں-انشاء الله ہماری کاوشیں رنگ لائیں گی اور ملک سے بجلی کے اندھیرے دور ہوں گے -نیشنل پاور پارکس پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوکی پاور پلانٹ کی تنصیب سے 4لاکھ گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی ا ور 2کروڑ آبادی کے تمام گھرانے مستفید ہوں گے-انہو ں نے کہاکہ منصوبے میں جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے او راس کی استعداد کار 61.63فیصد ہے-یہ منصوبہ 2017میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا -ایندھن کی مد میں سالانہ 5ارب 80کروڑ روپے جبکہ تعمیراتی لاگت میں 38ارب50کروڑ روپے کی بچت ہوگی -منصوبے سے سستی او رماحول دوست بجلی پیدا ہوگی-زرعی او رصنعتی ترقی کے ساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے -منصوبے پر کام کرنے والی چائنہ ہاربن انٹرنیشنل کے نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کمپنی پاکستان میں بجلی کے 9منصوبے مکمل کر چکی ہے -بلوکی پاور پلانٹ کے منصوبے کو بھی برق رفتاری سے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے -انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف ، وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے سر گرم عمل ہے اور ان کی کاوشیں با رآور ثابت ہوں گی-قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلی محمد شہبازشریف نے بلوکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا�
(جاری ہے)
�
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 11 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
دنیا میں کرکٹ بورڈ ہیڈکوارٹرز دارالحکومت سے باہر ہیں،شہریار خان،قذافی سٹیڈیم بورڈ کے پاس لیز پر ہے دفاتر گراؤنڈ اور بین الاقوامی نیشنل اکیڈمی،305 ملازمین کی رہائشی کالونی لاہور میں ہے، اسلام آباد ... مزید
-
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ، 5 قومی بلے باز ٹاپ 20میں شامل ، بولنگ میں یاسر شاہ تیسری پوزیشن پر موجود
-
وزیراعظم نوازشریف کا نوٹس ،پنجاب حکومت نے سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کو فوری بحال کر ا دیا، راناثناء اللہ اور ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ہار مان لی ، اکیڈمی دوبارہ سے چلانے کی اجازت دے دی گئی
-
2017ء میں گیس منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو 3600میگا واٹ بجلی مل رہی ہوگی‘ شہبازشریف، وزیراعظم محمد نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیدار ،سیاستدان اور افسر شاہی کے جیبیں بھرنے کے عمل کا خاتمہ کیاہے ... مزید
-
شکارپور، نامعلوم مسلح افراد کا پولیس چوکی پر دھاوا، اندھادھند فائرنگ،دو اہلکار شہید ،حملہ آور فرار،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی، ملزمان کی تلاش شروع
-
ضلعی ناظم سمیت بارہ باغی کونسلروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ کل ہو گا
-
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رانا عامر نذیر کو گوجرانوالہ میں میئر کے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،ریٹئرننگ افسران کے اختیارات محدود ہوتے ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیتے ہیں ... مزید
-
چوہدری اعتزاز احسن نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں صدیق بلوچ نام کے شخص کو ڈھونڈنے اور لودھراں کے نام کا علاقہ شامل کرنے کی التجا کردی
-
سراج الحق کا وفاقی حکومت سے سوات تک کے لئے موٹر وے کا مطالبہ
-
پچھلے سال کے مقابلے میں 62.3 ارب زیادہ ٹیکس وصول کیا، چیئرمین ایف بی آر،مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ٹارگٹ 640 ارب روپے اکھٹے کرنا تھے مگر ریکوری 93 فیصد کے حساب سے 600 ارب کی گئی،ٹارگٹ کے حصول میں ناکامی ... مزید
-
عمران خان آج خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع کادورہ کرینگے ،زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اورایک ارب درخت لگانے کے تیسرے مرحلے کاجائزہ لیں گے
-
نوشہرہ ،رسالپور چھاونی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور پر دہشت گرد حملے کی اطلاع ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
-
کہیں وہ مجرم تو نہیں؟پارٹی ٹکٹ لینے والوں سے”پولیس رپورٹ“ لینے کا فیصلہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کارجحان
-
مودی سرکار کی ہندو انتہا پسندی، سابق بھارتی فوجیوں نے بھی ایوارڈ واپس کردئیے
-
دو بچے پالیسی،چین کے لیے 30 ملین ورکرزدستیاب ہونگے
-
آسٹریلیا‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ تین ماہرین ماحولیات ہلاک
-
سری لنکا نے 126 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے
-
کلاشنکوف کے موجد میخائیل کلاشنکوف کی 96ویں سالگرہ ،میخائل کلاشنکوف 10نومبر 1919کو مغربی سائبریا میں پیدا ہوئے
-
اسپین، بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا
-
دیرپا،پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے آپریشن کی مناسبت سے گورننس کی ضرورت ہے،آرمی چیف، جنرل راحیل کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار،سکیورٹی کی صورتحال ... مزید
-
دہشت گردی کی کمر توڑ دی ،2018ء میں بجلی اور گیس کی قلت ختم کردینگے، نوازشریف ، منگلا اور تربیلہ ڈیم سے بڑا بھاشا ڈیم بنے گا، منصوبے کیلئے 100 ارب سے جگہ خریدی جا چکی ہے، ڈیم مکمل ہو جائے گا تو گھر گھر بجلی ... مزید
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،غداری کیس میں شوکت عزیز‘ سابق چیف جسٹس عبدالحمید اور زاہد حامد کیخلاف شریک ملزمان کارروائی بارے خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار ،صرف پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی جائے، ... مزید
-
پاکستان اور بیلاروس کا تعلیم صحت وتجارت سمیت18 شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے روڈ میپ پر دستخط کر دیئے،دونوں ممالک سفارتخانوں کی تعمیر ... مزید
-
نادرا نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور غیر قانونی نوکریاں دیں ،نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں کر پٹ مافیاکاخاتمہ کر کے دم لیں گے،سرکاری دفاتر میں حرام خوری بندہونے سے کرپٹ مافیا پریشان ہے ،مارچ تک ... مزید
-
اوگرانے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،صارفین سے آئندہ سال 18ارب وصول کئے جائیں گے
-
بلدیاتی الیکشن کے دوسرے اورتیسرے مرحلے میں آصف زرداری،وطن واپس نہیں آئیں گے ، آغاسراج درانی ،ان کالندن اوردبئی میں علاج چل رہا ہے جب ڈاکٹر ز اجازت دیں گے وہ وطن واپس آئیں گے، پریس کانفرنس
-
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس ،عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی،معافی نامہ کا جائزہ لیکر کیس کا فیصلہ کریں گے ،چیف الیکشن کمشنر ، سماعت26 نومبر تک ملتوی
-
مجرموں کو بچانے کے لئے وزارت داخلہ پر دباؤ مت ڈالیں،سیکرٹری داخلہ کی ایم این اے شیراکبر کووارننگ
-
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی سری لنکا کے وزیر اعظم سے ملاقات،دونوں ممالک کے مابین سیمنٹ، چینی، فارمااور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،پاک سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کو وسیع ... مزید
-
پاکستان اقوام متحدہ کے عالمی تجارتی قوانین کمیشن کا دوبارہ رکن منتخب ،6سال تک رکن رہے گا
-
کالاجادوہوتا تو ریحام خان کو علامات محسوس ہوتیں،عامل ، باتوں سے کالاجادو قرار دے دینا دست نہیں،کالے جادو کے ذریعے کسی کو الگ کیا جاسکتاہے،طلاق عمران خان نے دی ہے کالے جادو نے نہیں،اقاعدہ زائچہ ... مزید
-
ہماری منتخب حکومت ہے ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے ،خواجہ آصف،سول وعسکری قیادت قومی معاملات ایک ہی صفحہ پرہیں ،حکومت اپنی کارکردگی بارے عوام کوجواب دہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
کسی کے ساتھ جنگ کی اورنہ کریں گے ،صوبوں سے بہترتعلقات رکھناچاہتے ہیں ،پرویزرشید،وفاق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہاہے ،مجھے وزیراعظم کے سندھ کو12ارب دینے کے اعلان کاعلم نہیں ،نجی ٹی وی سے ... مزید
-
چین کی ٹیلی کام کمپنی زی ٹی ای کے سابق صدر لیوپنگ فان کو خورد برد کے الزام میں بارہ سال قید کی سزا ، زی ٹی ای پاکستان سمیت 160ممالک میں نیٹ ورکنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کررہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.