نوشہرہ ،رسالپور چھاونی اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور پر دہشت گرد حملے کی اطلاع ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات

بدھ 11 نومبر 2015 08:54

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء )نوشہرہ ،رسالپور چھاونی اور پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور پربڑے دھشت گرد حملے کی اطلاع ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتہائی احساس معلومات کے مطابق افغانستان سے پندرہ خودکش حملہ آوروں کی جانب سے نوشہرہ چھاونی ،رسالپورچھاونی اور پاک فضائیہ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے حساس مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

پولیس اور ایلیٹ فورس نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ نوشہرہ کے مختلف تھانوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔چھاونیوں میں قائم سکولوں کے طلباء کو خصوصی سیکورٹی دیدی گئی۔اصلی شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی مردو خاتون کو چھاؤنی کی حدود داخل نہ ہونے دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :