ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کارجحان

بدھ 11 نومبر 2015 08:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روزسوناسستاہوگیا لیکن اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کارجحان دیکھاگیا۔منگل کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1093ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار600روپے سے بڑھ کر45ہزار750روپے ہوگئی اسی طرح 129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 39ہزار214روپے پرآگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 670روپے پربرقراررہی ۔