دیرپا،پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے آپریشن کی مناسبت سے گورننس کی ضرورت ہے،آرمی چیف، جنرل راحیل کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار،سکیورٹی کی صورتحال پر غور، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن کو قوم کی حمایت حاصل ہے،فاٹا میں عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کو یقینی بنایا جائے،جنرل راحیل شریف

بدھ 11 نومبر 2015 09:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں ملک بھر میں جاری آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دیرپا اور پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے آپریشن کی مناسبت سے بہتر گورننس کی ضرورت ہے آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا اندرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا آرمی چیف نے آپریشنز میں کامیابیوں اور اثرات پر اطمینان کا ا ظہار کیا اور کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن میں قوم کی حمایت حاصل ہے دیرپا اور پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے آپریشن کی مناسبت سے گورننس کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت کی کہ فاٹا میں عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :