سری لنکا نے 126 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے

بدھ 11 نومبر 2015 09:04

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) سری لنکا نے 126 زیر حراست بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن حکام کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کی رہائی دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو رہا کرنے پر اتفق اور اس سلسلے میں رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ رہا کئے جانے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق تامل ناڈو سے ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان ماہی گیروں کی رہائی کے بعد بھارت کی جانب سے بھی سری لنکن ماہی گیروں کی رہائی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :