چوہدری اعتزاز احسن نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں صدیق بلوچ نام کے شخص کو ڈھونڈنے اور لودھراں کے نام کا علاقہ شامل کرنے کی التجا کردی

بدھ 11 نومبر 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں صدیق بلوچ نام کے شخص کو ڈھونڈنے اور لودھراں کے نام کا علاقہ شامل کرنے کی التجا کردی تاکہ حکومت زلزلہ زدہ علاقوں کیلئے اربوں روپے پیکج کا اعلان کرسکے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سینٹ میں حالیہ زلزلے سے متعلق رپورٹ پیش کئے جانے کے موقع رپ اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں صدیق بلوچ نام کا کوئی شخص ہے اوروہاں پر لودھراں نام کا کوئی علاقہ ہے جس کیلئے وزیراعظم صرف ایک پکار پرڈھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرسکے انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے ریلیف پیکج نہیں دیا جاتا ہے جبکہ صرف ایک شخص کی پکار پر ڈھائی ارب روپے کا پیکج دے دیا جاتا ہے اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے معروف شاعر شورش کشمیری کے اشعار بھی پڑھے جس پراپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجاکر ان کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :