عمران خان آج خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع کادورہ کرینگے ،زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اورایک ارب درخت لگانے کے تیسرے مرحلے کاجائزہ لیں گے

بدھ 11 نومبر 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بدھ کوخیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع کادورہ ،زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں اورایک ارب درخت لگانے کے تیسرے مرحلے کاجائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان آج خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع پشاور،کوہاٹ،بنوں اورلکی مروت کادورہ کریں گے،جہاں پرعمران خان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے تیسرے مرحلے کے کام کابھی جائزہ لیں گے اورانہیں زلزلہ متاثرین کی امدادکے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی

متعلقہ عنوان :