ضلعی ناظم سمیت بارہ باغی کونسلروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ کل ہو گا

بدھ 11 نومبر 2015 08:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) ابیٹ آباد کے ضلعی ناظم سمیت بارہ باغی کونسلروں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان تحریک انصاف کی جانب دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ کل ہو گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانسہرہ اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین کی رکنیت ختم کی ہے جبکہ پارٹی نے کرک کے چارکونسلروں کو معاف کر کے ریفرنس واپس لیا ہے تحریک انصاف کی جانب سے تیس اگست کو ٹاؤن ، تحصیل و ضلع ناظمین کے انتخابات کے موقع پر غیر ذمہ داری کرنے پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون امجد آفریدی کو پارٹی سے فارغ کیا ہے جبکہ اراکین اسمبلی یاسین خلیل ، ضیاء اللہ آفریدی ، عارف یوسف ، شہریار آفریدی اور سینٹر اعظم سواتی کی سخت سرزنش کی گئی ہے اور سرکاری عہدوں کے لئے نااہل بھی قرار دیا ہے جبکہ کونسلروں کے خلاف کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی ارسال کیا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان ابیٹ آباد کے باغی کونسلروں کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کل بارہ نومبر ، پشاور کے گیارہ کونسلروں کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ انیس نومبر ، جبکہ بونیر کے کونسلروں کے خلاف فیصلہ سترہ نومبر کو کرینگے ۔