دو بچے پالیسی،چین کے لیے 30 ملین ورکرزدستیاب ہونگے

بدھ 11 نومبر 2015 09:03

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2015ء) چین کے نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کمیشن کے ترجمان وینگ پائی آن نے کہا ہے کہ جب چین باقاعدہ طور پر ایک خاندان ایک بچہ پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے دو بچے فی خاندان کی اجازت دے دے گا تو ملک میں 90 ملین خواتین اس بات کی اہل ہو جائیں گی کہ وہ دوسرا بچہ پیدا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

وینگ کے مطابق نئی پالیسی سے متوقع طور پر ابتداء میں ہر سال قریب تین ملین زائد بچے پیدا ہوں گے۔

چین میں گزشتہ برس 16.87 ملین بچے پیدا ہوئے اور ایک بچہ پالیسی میں نرمی کے بعد یہ تعداد 20 ملین بچے سالانہ ہو جانے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز آبادی کے بارے میں چینی اہداف کے عین مطابق ہے۔چینی حکام توقع کر رہے ہیں کہ ملک میں ایک بچہ پالیسی میں نرمی کے باعث 2050ء تک 30 ملین افراد ملک کو بطور لیبر فورس دستیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :