متنازع جزیرے کے قریب امریکی بمبار طیاروں کی پرواز

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں چین نے جو متنازع جزیرے تعمیر کیے ہیں اس کے آس پاس دو امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے پرواز کی ہے۔پینٹاگون کے مطابق چین نے اس سلسلے میں خبردار کیا تھا لیکن اس کے باوجود ان طیاروں کا مشن جاری رہا اور پرواز بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے ترجمان بل اربن نے بتایا کہ امریکی جنگی جہاز وں کی یہ پرواز ’جنوبی بحرہ چین میں معمول کا ایک مشن تھا جو گوام کی ایئر بیس سے شروع ہوا اور وہیں پر واپس آکر ختم ہوا۔‘ان کا کہنا تھا کہ چینی دعوے کے برعکس بی 52 طیاروں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔یہ واقعہ امریکی صدر براک اوباما کے فلپائن کے دورے سے عین قبل ہوا ہے جہاں ہونے والی کانفرنس میں چین کے صدر شی جن پنگ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔