عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، باسط علی ،ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر اکمل کا نام لکھ دیا تھا،عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے، یہ بے قصور ہے اور میں اس حوالے سے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا، سابق ٹیسٹ کرکٹر

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ کوچ ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، اگر عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بے قصور ہے اور میں اس حوالے سے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر سہیل میرے سینئر ہیں اور عمر اکمل کے حوالے سے ان کے کمنٹس سے افسوس ہوا، ان کے علاوہ اگر کوئی اور کھلاڑی کمنٹ کرتا تو اس کا بھرپور جواب دیتا۔باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا نہ کھبی برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی، اگر کوئی مخالفت ثابت ہو جائے تو کسی بھی اسٹیڈیم میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میری ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے تھے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر اکمل کا نام لکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر عمر اکمل سمیت 3 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا تھا اور جب میڈیا سے معاملہ اچھالا تو پھر پی سی بی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کردیا۔