آئی ایس پی آرسے متعلق کئی پی پی رہنماوٴں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں،رخسانہ بنگش، آصف زرداری نے بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ہے

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے کہاہے کہ آئی ایس پی آرسے متعلق پیپلزپارٹی کے متعددرہنماوٴں کی جانب سے جاری بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں ، آصف علی زرداری نے آئی ایس پی آرکے بیان سے متعلق بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے کہا کہ آصف علی زرداری نے آئی ایس پی آرسے متعلق متعددپارٹی رہنماوٴں کی جانب سے بیان کانوٹس لے لیا ہے ان کاکہناتھا کہ ان رہنماوٴں کے بیانات پارٹی پالیسی نہیں ،فوری طورپران تمام رہنماوٴں کوبیان دینے سے روک دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی حمایت کرنایانہ کرنیکے بارے مین اعلیٰ عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی اوران کواعتمادمیں لیکرفیصلہ کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :