کوہستان میں مزید چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ مقامی آبادی کیلئے بجلی بحران میں کمی آسکے،پرویز خٹک کی ہدایت
ہفتہ 14 نومبر 2015 09:05
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوہستان میں مزید چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ مقامی آبادی کیلئے بجلی بحران میں کمی آسکے انہوں نے لوئر کوہستان میں پن بجلی گھروں کی ملازمتوں میں مقامی آبادی کو ترجیح کی ہدایت بھی کی ہے وہ آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں لوئر کوہستان کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفدنے وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی عبد الحق کی سربراہی میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اس موقع پر محکمہ انرجی اینڈ پاور کے چیف پلاننگ آفیسر زین الله شاہ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پراونشل انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) اکبر ایوب، پراجیکٹ ڈائریکٹر رانولیہ ہائیڈل پراجیکٹ ناصر گنڈا پور و دیگر حکام بھی موجود تھے وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقے میں درپیش متعدد مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور خصوصی طور پر کوہستان میں چھوٹے پن بجلی گھروں میں علاقائی لوگوں کی ملازمتوں اور مقامی آبادی کو ان بجلی گھروں سے بجلی کی فراہمی کے بارے میں ان سے بات چیت کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے پاس تقریباً100 ہائیڈل پاور منصوبوں کی گنجائش موجود ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کے پاس مالی وسائل بھی موجود ہیں اور کوہستان میں مزید پن بجلی گھروں کی تنصیب کیلئے موزوں مقامات تلاش کئے جائیں تاکہ وہاں پر مزید چھوٹے پن بجلی گھر وں کا قیام عمل میں لایا جا سکے اُنہوں نے کہاکہ ان منصوبوں سے علاقائی آبادی کو تقریباًچار روپے فی یونٹ کے حساب سے انتہائی کم نرخ پر بجلی فراہم کی جائے گی جس سے نہ صرف مقامی سطح پر 24 گھنٹے عوام کو بجلی میسر ہو گی بلکہ بجلی بحران پر بھی خاطر خواہ قابو پایا جا سکے گا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لوئر کوہستان میں کالج کے قیام کے اقدامات کو تیز کیا جائے کیونکہ کوہستان جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیم کی فراہمی کی زیادہ ضرورت ہے اور صوبائی حکومت کا یہ مشن ہے کہ صوبے کے عوام کو ہر سطح پر تعلیم کے زیو ر سے آراستہ کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر وفد کویقین دلایا کہ کوہستان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا جس کو آدھی قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی اور اس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے وزیراعلیٰ نے رانولیہ ہائیڈل پراجیکٹ لوئر کوہستان کی ٹرانسمشن لائن میں متاثر گھروں اور پراجیکٹ کی بنائی گئی سٹرک کے اراضی مالکان کی مالی معاونت کی بھی ہدایت کی ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 14 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
انگلش شیروں کاڈٹ کرمقابلہ ،پاکستانی شاہینوں کی آنیاں جانیاں،انگلینڈنے پاکستان کو95رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی،283رنزکے مقابلے میں پاکستانی ٹیم 188رنزبناکرآوٴٹ،الیکس ہیلز109جوئے روٹ63جیسن ... مزید
-
عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، باسط علی ،ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر ... مزید
-
آئی ایس پی آرسے متعلق کئی پی پی رہنماوٴں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں،رخسانہ بنگش، آصف زرداری نے بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ہے
-
ترک سفیر کی وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
ٹیسٹ ٹیوب بے بی شرعی طور پر جائز ہے یا ناجائز ، وفاقی شرعی عدالت معاملے کا جائزہ 17 نومبر کو لے گی
-
اقتصادی راہداری کے ثمرات، صرف پنجاب میں 10 نئے شہر بسانے کی تجویزہے، آغا علی ،پہلا شہرلیللہ کے نزدیک 600 کلومیٹر کے رقبے پر بسانے کی تجویز ہے،پراجیکٹ منیجر نیو اکنامک سٹی
-
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا خیبر پختونخوا میں پانچ نئے مقامات پر سیاحتی مراکز متعارف کرانے کا فیصلہ ،نئے سیاحتی مقامات کا کام اگلے سات تیس جون تک مکمل کرلیا جائیگا
-
فیصل آباد ، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نو منتخب وائس چیئرمین غلام مرتضی قتل کا ملزم نکلا
-
نوشہرہ ، دوشیزہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا،مقتولہ افغان فنکارہ عزیزہ خان کے نام سے شناخت ہوگئی،زبردستی زیادتی کے بعد سفاک نشے میں دھن سفاک ملزمان نے دوشیزہ کو شدید جسمانی تشددکے بعد فائرنگ کرکے ... مزید
-
بابر اعوان ایوان بالا میں سیلفی بنا لر واک آؤٹ کر گئے
-
قرآن کے خلاف عدالتی حکم ،روسی پا رلیمنٹ نے عدالتی اختیا ر محدود کر دیئے ، عدا لتیں اسلا م سمیت کسی مذہب کے صحیفوں پر آئندہ کوئی پابندی لگا نے کی مجا ز نہیں ،روسی پارلیمان نے نئے آ ئین کی منظو ری دیدی ... مزید
-
یوکرائن کا ہیلی کاپٹر سلواکیہ میں گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک
-
جرمنی ، ایک عمارت سے سات نومولود بچوں کی لاشیں برآمد
-
بھارت میں ان دنوں ہندو طالبان کی حکمرانی ہے: برطانوی اخبار،جریدے کے مطابق بھارت نے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت کا چینی نعرہ چرایا، نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہرکے ... مزید
-
متنازع جزیرے کے قریب امریکی بمبار طیاروں کی پرواز
-
بھارت میں روسی سیاح خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا،خاتون واراناسی میں پیئنگ گیسٹ تھی ، روس واپس جانے کا ذکر کیا تو مالک مکان کے پوتے نے اس پر تیزاب پھینک دیا
-
میانمار انتخابات میں آنگ سوچی کی پارٹی کامیاب
-
بھارت :گائے ذبح کرنے پر پابندی کا بل منظور، بل رواں سال مارچ میں ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے مطابق گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا
-
بیٹے کی جگہ مجھے پھانسی پر چڑھا دو؛ایران میں موت کی سزا پر عمل درآمد کے منتظر نوجوان سنی کرد عالم دین شہرام امیری کی معذوروالدہ کی اپیل ، حضرت حسین بن علی بن ابی طالب کا واسطہ میرے بیٹے کی جان بخش ... مزید
-
مصر کی حکومت نے اسرائیل میں عرب ملکہ حسن کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی دوشیزہ نجلا عبدالعاطی کی شہریت منسوخ کر دی
-
پیرس حملوں کے بعد عوام کا ایسا اقدام، ثابت کر دیا کہ انسانیت ہر مذہب سے بالاتر ہے
-
پاکستان کے پاس نیوکلیئر سکیورٹی کا موثر نظام موجود ہے‘جنرل راحیل شریف، ایٹمی اثاثے مقدس امانت ہیں اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،آرمی چیف کا سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سکیورٹی کا دورہ ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبوں اورتاجکستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم ہونے سے خطے کی معیشت پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ،نوازشریف، وزیراعظم نوازشریف اورتاجک صدر نے دونوں ملکوں کوملانے کیلئے سڑکوں کے 3منصوبوں ... مزید
-
غیر ملکی قرضے لینا ہماری مجبوری ہے ، اقتدار میں آنے کے بعد 32 اداروں کے سیکرٹ فنڈز بند کردیئے، ملک کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، بعض ... مزید
-
کراچی ،حکومت کا رواں مالی سال کے دوران فورجی اسپکٹرم کی نیلامی پرغورشروع ،پی ٹی اے کا اسپکٹرم کی نیلامی کاجائزہ لینے کیلئے انٹرکونیکٹ کمیونیکیشن سے معاہدہ
-
حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیح دینی ہے، ممنون حسین، اقتصادی راہداری ‘ گوادر پورٹ کی ترقی بلوچستان سمیت پورا ملک اہم ہے، روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،گورنر ... مزید
-
کوہستان میں مزید چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ مقامی آبادی کیلئے بجلی بحران میں کمی آسکے،پرویز خٹک کی ہدایت
-
مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائیں بائیں جو لوگ ہیں وہ میری یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں،چوہدری شجاعت ، دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کا ترقی یافتہ وخوشحال ... مزید
-
سندھ، بلوچستان میں گیس کی پا ئپ لائنوں کو د ہشتگردوں سے لاحق خطرات ، وفاقی وزارت پیٹرو لیم کا جد ید بنیادوں پر در یا ئے سندھ اوربڑی نہروں کے اندر سے پا ئپ لا ئنیں گز انے کا فیصلہ
-
حکومت اور اداروں کے درمیان بیان بازی مناسب نہیں ، ہم مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں،قانونی ماہرین، حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے‘ سول حکومت بدعنوانی‘لاقانونیت اور قانون سے ... مزید
-
یقین سے کہتا ہوں راحیل شریف توسیع کیلئے نواز شریف کو درخواست کرینگے نہ نواز شریف انہیں توسیع دینگے،شیخ رشید احمد
-
فیصل آباد ، اصغر علی بھولا گجر اور قتل کے دیگر مقدمات میں مفرور ملزم میاں اعجاز عرف ببلی جو کی سخت سیکورٹی میں ایس ایس پی آپریشن کے روبرو بیان پیشی،بیان قلمبند کرا دیا،سولہ نومبر کو عدالت میں پیش ... مزید
-
عمراکمل پر کرکٹ کے دوراز ے بند ہونے کے بعد شوبزکے درواز ے کھل گئے،پاکستان اوربھارت کے مختلف فلمسازوں کی جانب سے عمر اکمل کو اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.