ٹیسٹ ٹیوب بے بی شرعی طور پر جائز ہے یا ناجائز ، وفاقی شرعی عدالت معاملے کا جائزہ 17 نومبر کو لے گی

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) ٹیسٹ ٹیوب بے بی شرعی طور پر جائز ہے یا ناجائز ، وفاقی شرعی عدالت معاملے کا جائزہ 17 نومبر کو لے گی ۔ چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ مذکورہ معاملے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت اسلام آباد میں پرنسپل سیٹ پر کی جائے گی ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک شہری نے ٹیوب بے بی کے حوالے سے شرعی احکامات اور فیصلے کے لئے وفاقی شرعی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اس معاملے پر معروف سکالر اور قانون دان ڈاکٹر اسلم خاکی دلائل دیں گے ۔