میانمار انتخابات میں آنگ سوچی کی پارٹی کامیاب

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:33

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) میانمار میں الیکشن کمیشن کے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق آنگ سان سوچی کی پارٹی نے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کہ مطابق آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے اسی فیصد سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہے جو کہ پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے اسی فیصد سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہے جو کہ پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہیں، این ایل ڈی نے 664 میں سے 348 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد فوج کا طویل اقتدار ختم ہو گیا ہے لیکن ایک چوتھائی نشستیں اب بھی فوج کو دی گئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سیاست پر فوج کا اثر بدستور رہے گا، میانمار میں صدر کا انتخاب اگلے سال کے شروع میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :