ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا خیبر پختونخوا میں پانچ نئے مقامات پر سیاحتی مراکز متعارف کرانے کا فیصلہ ،نئے سیاحتی مقامات کا کام اگلے سات تیس جون تک مکمل کرلیا جائیگا

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے پانچ نئے مقامات پر سیاحتی مراکز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، نئے سیاحتی مقامات کا کام اگلے سات تیس جون تک مکمل کرلیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا میں سیر وتفریح اور سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں پانچ نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا ہے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی عدم دستیابی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاحتی مقامات پر سیاحتوں کی سکیورٹی کیلئے کیمپ میں خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی سہولیات بھی دی جانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے