جرمنی ، ایک عمارت سے سات نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:31

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)جرمن پولیس کو ریاست بواریہ میں ایک عمارت سے سات نو مولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس اور تفتیشی ادارے اس عمارت میں رہائش پذیر 45 خاتون کو تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے محرکات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئینگے گے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کے قریب رہنے والی ایک خاتون کو سیڑھیوں پر ایک بچے کی لاش ملی تو اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ عمارت کی جامع تلاشی لینے پر مزید سات لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی افراد کے مطابق عمارت میں رہائش پذیر خاتون کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی اور وہ شراب کی بھی عادی ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ ان بچوں کے قتل میں اس خاتون کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :