انگلش شیروں کاڈٹ کرمقابلہ ،پاکستانی شاہینوں کی آنیاں جانیاں،انگلینڈنے پاکستان کو95رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی،283رنزکے مقابلے میں پاکستانی ٹیم 188رنزبناکرآوٴٹ،الیکس ہیلز109جوئے روٹ63جیسن رائے54رنزکے ساتھ نمایاں ،ووکس کی 4ڈیوڈویلے کی3وکٹیں

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:26

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء)پہلاو ن ڈے ہارنے سے سبق حاصل کرنے والے انگلش بلے بازپاکستانی شاہینوں کے سامنے ڈٹ گئے ،الیکس ہیلزکی سنچری جیسن رائے اورجوئے روٹ کی نصف سنچریوں نے انگلینڈکاسکور283تک پہنچادیا،ووکس اورویلے کی شاندارباوٴلنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ ایک بارپھرلڑکھڑاگئی،انگلینڈنے پاکستان کو95رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی ۔

الیکس ہیلزمیں آف دی میچ قرارپائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزپاکستان اورانگلینڈکے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریزکے دوسرے میچ میں انگلینڈنے ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا،انگلش اوپنرزپاکستانی شاہینوں کے سامنے ڈٹ گئے اور102رنزکی شاندارپارٹنرشپ قائم کی ،102پرانگلینڈکی پہلی وکٹ گری جب جیسن رائے54رنزبناکروہاب ریاض کی بال پرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،جس کے بعدالیکس ہیلزاورجوئے روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں مزید114رنزکی پارٹنرشپ قائم کی ،216پرانگلینڈکی دوسری وکٹ گری جب ہیلز109رنزکی شانداراننگزکے بعدافتخاراحمدکی بال پرایل بی ڈبلیوہوئے ،256پرانگلینڈکی تیسری وکٹ گری جب جوئے روٹ63رنزبناکروہاب ریاض کی بال پربولڈہوگئے،270پرانگلینڈکوچوتھانقصان اٹھاناپڑااوربٹلر11رنزبناکروہاب ریاض کی بال پربولڈہوگئے ،274پرانگلینڈکے این مورگن26رنزبناکرعرفان کی بال پربابراعظم کوکیچ تھمابیٹھے ،انگلینڈنے مقررہ 50اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر283رنزبنائے ،ٹیلر9اورمعین علی2رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ،پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ سب سے مہنگے باوٴلررہے ،جنہوں نے 9اوورمیں 70رنزدیئے ،وہاب ریاض نے 3عرفان اورافتخاراحمدنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،284رنزکے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بارپھرلڑکھڑاگئی ،پاکستان کی پہلی وکٹ 5رنزپرگری جب بابراعظم4رنزبناکرڈیوڈوبلے کی بال پرایل بی ڈبلیوہوئے ،10پرپاکستان کی دوسری وکٹ گری جب محمدحفیظ بغیرکوئی رن بنائے ویلے کی بال پربٹلرکے ہاتھوں کیچ ہوگئے ،24پرپاکستان کاتیسراکھلاڑی آوٴٹ ہوااورافتخاراحمد5رنزبناکرووکس کی بال پرویلے کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،46رنزپرپاکستان کی چوتھی وکٹ گری اورشعیب ملک 13رنزبناکرووکس ہی کی بال پرویلے کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،50پرپاکستان کی پانچویں وکٹ گری اوراظہرعلی22رنزبناکرووکس کی بال پربولڈہوگئے،80رنزبنانے کے بعدعادل رشیدکی بال پرآوٴٹ ہوئے ،145پرپاکستان کی ساتویں وکٹ گری جب انورعلی 23رنزبناکرمعین علی کی بال پرکیچ آوٴٹ ہوئے ،163پرپاکستان کی آٹھویں وکٹ گری جب وہاب ریاض پانچ رنزبناکرڈیوڈویلے کی بال پرکیچ آوٴٹ ہوئے،سرفرازاحمد64رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورررہے

متعلقہ عنوان :