اقتصادی راہداری کے ثمرات، صرف پنجاب میں 10 نئے شہر بسانے کی تجویزہے، آغا علی ،پہلا شہرلیللہ کے نزدیک 600 کلومیٹر کے رقبے پر بسانے کی تجویز ہے،پراجیکٹ منیجر نیو اکنامک سٹی
ہفتہ 14 نومبر 2015 08:29
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے صرف پنجاب میں 10 نئے شہر بسانے کی تجویزہے جن میں سے پہلا شہرلیللہ(Lilla) کے نزدیک 600 کلومیٹر کے رقبے پر بسانے کی تجویز ہے۔ یہ بات نیو اکنامک سٹی کے پراجیکٹ منیجر آغا علی نے فیصل آباد چیمبر میں تاجروں اور صنعتکاروں کو اس شہر کے ابتدائی خدوخال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے شہر کو آباد کرنے کیلئے فراہمی آب، بجلی ، کاروبار، رہائش اور لوگوں کی سماجی اور تفریحی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نقل مکانی سے پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے موجودہ شہروں کا برا حال ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 20 ملین آبادی آئندہ چند سالوں میں شہروں کی طرف نقل مکانی کرے گی۔(جاری ہے)
اگر نئے شہر بسا کر ان کو تمام ضروری سہولتیں نئے شہروں میں فراہم کر دی جائیں تو اس سے معاشی ترقی کی رفتار کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ شہروں پر بھی اضافی دباوٴ نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مجوزہ منصوبے کے مختلف پہلووٴں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ چین یہاں کی کانوں سے نکلنے والے کوئلے کو استعمال کرکے بجلی پیدا کر ے گا جو اس شہر کی صنعتی کاروباری اور رہائشی ضروریات کیلئے کافی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ملک کی سب سے بڑی ڈرائی پورٹ قائم کرنے کی بھی تجویز ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ضروریات کے عین مطابق ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق صرف تعمیراتی مرحلہ میں یہا ں 700 ارب ڈالر کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہونگی جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نوکری بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی پری فیزیبلیٹی سٹیڈیز کیلئے ٹینڈر طلب کئے جا رہے ہیں جس کی روشنی میں بنیادی ڈھانچہ کیلئے زمین حاصل کی جائیگی جبکہ باقی ترقیاتی کام نجی شعبہ پر چھوڑ دیا جائیگا۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز نے کہا کہ ایم ٹو پر لیللہ کے نزدیک مجوزہ اکنامک سٹی ایک اچھا منصوبہ ہے جس سے یہ پسماندہ علاقے تیزی سے ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہر بسانے کیلئے بہترین اور بین الاقوامی معیار کا بنیادی ڈھانچہ مہیا کیا جائیگا۔ جبکہ یہاں صنعتیں لگانے والوں کو کم از کم 5 سال کیلئے ٹیکس ہالیڈے بھی ملنی چاہیئے تا کہ اس علاقے میں صنعتکاری کا رجحان بھی بڑھے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر اس مجوزہ شہر کو سڑک کے ذریعے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور وزیر آباد سے منسلک کر دیا جائے تو اس سے جی ڈی پی میں کم از کم 1 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس مجوزہ شہر کو فیصل آباد سے بھی ملانے پر زور دیا تا کہ اس مجوزہ شہر کی ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کو بآسانی پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے اس منصوبے کے سلسلہ میں سرگودھا اور گوجرانوالہ کے چیمبرز سے بھی مشاورت کی بھی تجویز پیش کی ۔ سوال و جواب کی نشست میں چوہدری محمد بوٹا، چوہدری محمد اصغراور انعام افضل خان نے حصہ لیا۔ جبکہ سینئر نائب صدر سید ضیاء علمدار حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سابق نائب صدر انعام افضل خان نے پراجیکٹ منیجر آغا علی کو چیمبر کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 14 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
انگلش شیروں کاڈٹ کرمقابلہ ،پاکستانی شاہینوں کی آنیاں جانیاں،انگلینڈنے پاکستان کو95رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی،283رنزکے مقابلے میں پاکستانی ٹیم 188رنزبناکرآوٴٹ،الیکس ہیلز109جوئے روٹ63جیسن ... مزید
-
عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، باسط علی ،ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر ... مزید
-
آئی ایس پی آرسے متعلق کئی پی پی رہنماوٴں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں،رخسانہ بنگش، آصف زرداری نے بیانات کانوٹس لیکرانہیں منع کرنے کی ہدایت کردی ہے
-
ترک سفیر کی وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
ٹیسٹ ٹیوب بے بی شرعی طور پر جائز ہے یا ناجائز ، وفاقی شرعی عدالت معاملے کا جائزہ 17 نومبر کو لے گی
-
اقتصادی راہداری کے ثمرات، صرف پنجاب میں 10 نئے شہر بسانے کی تجویزہے، آغا علی ،پہلا شہرلیللہ کے نزدیک 600 کلومیٹر کے رقبے پر بسانے کی تجویز ہے،پراجیکٹ منیجر نیو اکنامک سٹی
-
ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا خیبر پختونخوا میں پانچ نئے مقامات پر سیاحتی مراکز متعارف کرانے کا فیصلہ ،نئے سیاحتی مقامات کا کام اگلے سات تیس جون تک مکمل کرلیا جائیگا
-
فیصل آباد ، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نو منتخب وائس چیئرمین غلام مرتضی قتل کا ملزم نکلا
-
نوشہرہ ، دوشیزہ کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا،مقتولہ افغان فنکارہ عزیزہ خان کے نام سے شناخت ہوگئی،زبردستی زیادتی کے بعد سفاک نشے میں دھن سفاک ملزمان نے دوشیزہ کو شدید جسمانی تشددکے بعد فائرنگ کرکے ... مزید
-
بابر اعوان ایوان بالا میں سیلفی بنا لر واک آؤٹ کر گئے
-
قرآن کے خلاف عدالتی حکم ،روسی پا رلیمنٹ نے عدالتی اختیا ر محدود کر دیئے ، عدا لتیں اسلا م سمیت کسی مذہب کے صحیفوں پر آئندہ کوئی پابندی لگا نے کی مجا ز نہیں ،روسی پارلیمان نے نئے آ ئین کی منظو ری دیدی ... مزید
-
یوکرائن کا ہیلی کاپٹر سلواکیہ میں گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک
-
جرمنی ، ایک عمارت سے سات نومولود بچوں کی لاشیں برآمد
-
بھارت میں ان دنوں ہندو طالبان کی حکمرانی ہے: برطانوی اخبار،جریدے کے مطابق بھارت نے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے ساتھ ابھرتی ہوئی معیشت کا چینی نعرہ چرایا، نتیجے کے طور پر ہندو انتہا پسندی کی لہرکے ... مزید
-
متنازع جزیرے کے قریب امریکی بمبار طیاروں کی پرواز
-
بھارت میں روسی سیاح خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا،خاتون واراناسی میں پیئنگ گیسٹ تھی ، روس واپس جانے کا ذکر کیا تو مالک مکان کے پوتے نے اس پر تیزاب پھینک دیا
-
میانمار انتخابات میں آنگ سوچی کی پارٹی کامیاب
-
بھارت :گائے ذبح کرنے پر پابندی کا بل منظور، بل رواں سال مارچ میں ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کے مطابق گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا
-
بیٹے کی جگہ مجھے پھانسی پر چڑھا دو؛ایران میں موت کی سزا پر عمل درآمد کے منتظر نوجوان سنی کرد عالم دین شہرام امیری کی معذوروالدہ کی اپیل ، حضرت حسین بن علی بن ابی طالب کا واسطہ میرے بیٹے کی جان بخش ... مزید
-
مصر کی حکومت نے اسرائیل میں عرب ملکہ حسن کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی دوشیزہ نجلا عبدالعاطی کی شہریت منسوخ کر دی
-
پیرس حملوں کے بعد عوام کا ایسا اقدام، ثابت کر دیا کہ انسانیت ہر مذہب سے بالاتر ہے
-
پاکستان کے پاس نیوکلیئر سکیورٹی کا موثر نظام موجود ہے‘جنرل راحیل شریف، ایٹمی اثاثے مقدس امانت ہیں اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،آرمی چیف کا سینٹر آف ایکسیلینس فار نیوکلیئر سکیورٹی کا دورہ ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبوں اورتاجکستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم ہونے سے خطے کی معیشت پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ،نوازشریف، وزیراعظم نوازشریف اورتاجک صدر نے دونوں ملکوں کوملانے کیلئے سڑکوں کے 3منصوبوں ... مزید
-
غیر ملکی قرضے لینا ہماری مجبوری ہے ، اقتدار میں آنے کے بعد 32 اداروں کے سیکرٹ فنڈز بند کردیئے، ملک کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، بعض ... مزید
-
کراچی ،حکومت کا رواں مالی سال کے دوران فورجی اسپکٹرم کی نیلامی پرغورشروع ،پی ٹی اے کا اسپکٹرم کی نیلامی کاجائزہ لینے کیلئے انٹرکونیکٹ کمیونیکیشن سے معاہدہ
-
حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیح دینی ہے، ممنون حسین، اقتصادی راہداری ‘ گوادر پورٹ کی ترقی بلوچستان سمیت پورا ملک اہم ہے، روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا،گورنر ... مزید
-
کوہستان میں مزید چھوٹے پن بجلی گھروں کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ مقامی آبادی کیلئے بجلی بحران میں کمی آسکے،پرویز خٹک کی ہدایت
-
مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائیں بائیں جو لوگ ہیں وہ میری یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں،چوہدری شجاعت ، دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کو قائد اعظم کا ترقی یافتہ وخوشحال ... مزید
-
سندھ، بلوچستان میں گیس کی پا ئپ لائنوں کو د ہشتگردوں سے لاحق خطرات ، وفاقی وزارت پیٹرو لیم کا جد ید بنیادوں پر در یا ئے سندھ اوربڑی نہروں کے اندر سے پا ئپ لا ئنیں گز انے کا فیصلہ
-
حکومت اور اداروں کے درمیان بیان بازی مناسب نہیں ، ہم مارشل لاء کی جانب بڑھ رہے ہیں،قانونی ماہرین، حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے‘ سول حکومت بدعنوانی‘لاقانونیت اور قانون سے ... مزید
-
یقین سے کہتا ہوں راحیل شریف توسیع کیلئے نواز شریف کو درخواست کرینگے نہ نواز شریف انہیں توسیع دینگے،شیخ رشید احمد
-
فیصل آباد ، اصغر علی بھولا گجر اور قتل کے دیگر مقدمات میں مفرور ملزم میاں اعجاز عرف ببلی جو کی سخت سیکورٹی میں ایس ایس پی آپریشن کے روبرو بیان پیشی،بیان قلمبند کرا دیا،سولہ نومبر کو عدالت میں پیش ... مزید
-
عمراکمل پر کرکٹ کے دوراز ے بند ہونے کے بعد شوبزکے درواز ے کھل گئے،پاکستان اوربھارت کے مختلف فلمسازوں کی جانب سے عمر اکمل کو اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.