فیصل آباد ، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نو منتخب وائس چیئرمین غلام مرتضی قتل کا ملزم نکلا

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نو منتخب وائس چیئرمین غلام مرتضی قتل کا ملزم نکلا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب وائس چیئرمین قتل کا ملزم نکلا ملزم مرتضی سٹی کونسل 69 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین منتخب ہوا ملزم غلام مرتضی کیخلاف 2001ء میں کھڑیانوالہ تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا عدالت نے دو ہزار دس میں ملزم غلام مرتضی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی غلام مرتضیٰ نے سزا کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کرکے ضمانت پر رہائی کرارکھی ہے