بھارت میں روسی سیاح خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا،خاتون واراناسی میں پیئنگ گیسٹ تھی ، روس واپس جانے کا ذکر کیا تو مالک مکان کے پوتے نے اس پر تیزاب پھینک دیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 08:32

واراناسی(اُردو پوائنٹ اخبارآ ن لائن۔14نومبر۔2015ء) بھارت سیاحوں کے لیے خطرناک ملک بن گیا ، واراناسی میں روسی خاتون سیاح پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

(جاری ہے)

تئیس سالہ روسی خاتون تین روز قبل بھارت آئی خاتون واراناسی میں ایک گھر پر پے اِنگ گیسٹ کے طور پر رہائش پذیر تھی کہ گھر کے مالک کے پوتے نے اس پر تیزاپ پھینک دیا۔خاتون اس سے پہلے بھی تین ماہ اسی گھر میں قیام کرکے گئی تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ واپس روس جانا چاہتی تھی جس پر نوجوان غصے میں آگیا۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیق شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :