مولانا عبدالعزیز کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا،ترجمان وزارت داخلہ،کسی نے بھی قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو حکومت اس کے ساتھ سختی سے نمٹنے گی،بیان

جمعرات 19 نومبر 2015 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت کا مولانا عبدالعزیز کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا،کسی نے بھی قانون اپنے ہاتھ میں لیا تو حکومت اس کے ساتھ سختی سے نمٹنے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پر لازم ہے کہ امن وامان کو قائم رکھے اور ہر شہری کو امن کی ضمانت دے۔انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،قانون کے سامنے سب برابر ہیں،قانونی رٹ چیلنج کرنا سب سے بڑا جرم ہے اور جرم کے مرتکب ہر شخص سے سختی سے نمٹیں گے