سندھ کے 14اضلا ع میں الیکشن کیلئے سیکورٹی کے تما م انتظامات مکمل ہیں ،میجر جنرل بلال اکبر،14اضلاع میں د ستے پہنچ گئے ہیں، حساس اضلاع میں اضا فی نفری تعینا ت کی گئی ہے ،ڈی جی رینجرزسندھ

جمعرات 19 نومبر 2015 09:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء) حکو مت سندھ کو ر ینجرز نے آگاہ کیا ہے کہ سندھ کے 14اضلا ع میں آج جمعرات کے روز بلد یاتی الیکشن کیلئے سیکورٹی کے تما م انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں یہ با ت ڈا ئر یکٹر جنرل ر ینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بدھ کے روز وز یر اعلی سندھ سے سی ایم ہاؤس میں ہو نے والی ملا قا ت میں بتا ئی ذرائع کے مطا بق ڈی جی ر ینجرز نے وز یر اعلی کو آگاہی دی کہ 14اضلاع میں سیکورٹی کیلئے ر ینجرز کے د ستے پہنچ گئے ہیں جواضلا ع حساس قرار د یے گئے ہیں و ہاں ر ینجرز کی اضا فی نفری تعینا ت کی گئی ہے اور جن علا قوں میں فو جی د ستے تعینات ہوں گے و ہاں ر ینجرزان کے سا تھ مکمل تعاون کر ے اور مشتر کہ طور پر گشت بھی کیا جائے گا ڈی جی ر ینجرز نے آگا ہ کیا کہ کسی بھی نا خو شگوار وا قعہ کی صو ر تحال میں تمام ہنگا می اقدا مات کر لیے گئے ہیں پو لنگ کے دوران وہ ڈی جی ر ینجرز فضا ئی جا ئزہ بھی لیں گے اور کنٹرول روم کے ذر یعے پوری صورتحال کی نگرا نی بھی کر یں گے ۔