داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیل کی سمگلنگ روکنا ہو گی ،اس گروپ کے خلاف کارروائی کے لئے امریکہ ، یورپ ، سعودی عرب ، ترکی اور ایران کی مدد چاہئے ، روسی صدر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 19 نومبر 2015 09:13

انقرہ / ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکہ ، یورپ ، سعودی عرب ، ترکی اور ایران کی مدد چاہئے ۔ داعش کو جی 20 سمیت 40 ممالک سے فنڈنگ ہوتی ہے اس حوالے سے جی 20 ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

داعش بڑے پیمانے پر تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے مصر یں روسی جہاز کے واقع پر اپنے ردعمل کا اظہار اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہم اس کا ضرور بدلہ لیں گے ہم مجرموں کو ہر جگہ ڈھونڈیں گے جہاں بھی وہ چھپیں ہیں ہم انہیں دنیا میں کہیں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے اور انہیں سزا دیں گے ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ داعش بڑے پیمانے پر تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے ا ن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیل کی سمگلنگ کا حل تلاش کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکہ یورپ ، سعودی عرب ، ترکی اور ایران کی مدد چاہئے ۔