سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، فیس بک نے پاکستانی معاشرے کو برباد کر دیا ہے، گرل فرینڈ مغرب کا کلچر ہے پاکستان کا نہیں،کسی کواس کی پرواہ نہیں ہے کہ معاشرہ تباہ ہورہاہے جسٹس امیر ہانی مسلم ہانی کے ریمارکس

جمعرات 19 نومبر 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء )سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،ملزم محمد منیر کے وکیل مسرور شاہ نے دلائل دیے اورکہاکہ متاثرہ لڑکی شگفتہ ملزم محمد منیر کی گرل فرینڈتھی ،اس نے شگفتہ امین کی مرضی سے فیس بک اکاونٹ بنایا ۔

(جاری ہے)

جس پرجسٹس امیر ہانی نے کہاکہ فیس بک نے پاکستانی معاشرے کو برباد کر دیا ہے گرل فرینڈ مغرب کا کلچر ہے پاکستان کا نہیں۔کسی کواس کی پرواہ نہیں ہے کہ معاشرہ تباہ ہورہاہے ،غلط کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتے اس لیے درخواست خارج کررہے ہیں ،انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیے ہیں،عدالت نے اپنے حکم میں کہاہے کہ ماتحت عدالت اس معاملے کا چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے فیصلہ کرے اس دوران پولیس ملزم کا 14 دن میں چالان پیش کرے۔