خواجہ سعد رفیق خواہش کے باوجود میڈیا سے گفتگو نہ کرسکے

جمعرات 19 نومبر 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق خواہش کے باوجود میڈیا سے گفتگو نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

ان کے وکیل خواجہ حارث نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا بدھ کے روز این اے ایک سو پچیس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے بعد خواجہ سعد رفیق جب عدالت سے باہر آئے تو وہ میڈیا سے گفتگو کرنا چاہتے تھے مگر ان کے وکیل نے ناخوشگوار سوالات سے بچنے کیلئے خواجہ سعد رفیق کو آنکھ سے اشارہ کیا کہ میڈیا سے گفتگو نہیں کرنی جس پر خواجہ سعد رفیق میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :