اسلام آباد ،وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن،68چھاپوں کے دوران77ایجنٹ گرفتار،سینکڑوں جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد

جمعرات 19 نومبر 2015 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے کے ملک بھر میں کریک ڈاؤن،68چھاپوں کے دوران77ایجنٹ گرفتار،سینکڑوں جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد کرلئے گئے،وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر ملک کی بدنامی کا باعث ہیں،چھاپوں کا سلسلہ دیہی علاقوں تک بھی بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور68چھاپوں کے دوران77ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں جعلی پاسپورٹ،جعلی ویزے اور سفری دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔

ایف آئی اے نے ان تمام انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔اسمگلر مجبور اور بے بس لوگوں کا استحصال کر رہے ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ چھاپوں کا سلسلہ دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے