کراچی ،ذوالفقارمرز ا کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ،دھاندلی نہ ہوئی تو 90 فیصد نشستیں حاصل کرینگے، سابق وزیر داخلہ سندھ ،من پسند افراد کو تعینات کر کے الیکشن چھیننے کیلئے پورا زور لگایا جارہا ہے ، فہمیدہ مرزا

جمعرات 19 نومبر 2015 09:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرز انے الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں حق کیلئے آواز اٹھانے پر غدار ٹھہرا دیا جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدین میں بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر الزامات کے تیر برسائے تو ذوالفقار مرزا بھی میدان میں آئے اور بلاول کے استقبال کا کریڈٹ خود لے لیا،ذوالفقار مرزا نے الگ پارٹی بنانے کا عندیا دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی نہ ہوئی تو بلدیاتی الیکشن میں بدین سے 90 فیصد نشستیں جیتیں گے،دوسری جانب ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے بھی پارٹی قیادت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کے اندر حق کیلئے آواز اٹھانے پر خاموش کرا دیا جات اہے، انہوں نے کہا کہ بدین میں الیکشن چھیننے کیلئے پورا زور لگایا جارہا ہے اور من پسند افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے