آلودہ کھانے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا سبب بن رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:26

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء)عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال آلودہ کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایسے مضر کھانے کی وجہ سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد چھ سو ملین سے زیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی چھوٹے بچوں کی ہے۔ مزید یہ کہ اگر مناسب اقدامات کیے جائیں تو آلودہ کھانے سے پیدا ہونے والی زیادہ تر بیماریوں پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔