راولپنڈی میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے کل عام تعطیل ہو گی

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کے حکم کے مطابق آج چار دسمبر راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ کل پانچ دسمبر کو شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جو نجی ادارے کھلے رہیں گے ان کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔