اسرائیل میں چند انتہا پسند یہودی گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:28

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء)اسرائیلی حکام نے چند یہودی انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جولائی میں فلسطینیوں کے ایک گھر پر حملہ کرنے کے تناظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے اس گھر کو نذز آتش کرنے کی کوشش کی تھی اور اس دوران اٹھارہ ماہ کی ایک بچی علی فوری طور پر جبکہ اس کے والدین علاج کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ تاہم علی کے چار سالہ بھائی کا علاج ابھی جاری ہے۔ یہ واقعہ غرب اردن کے گاوٴں دوما میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ عنوان :