شمالی وزیر ستان کے متاثرین کو واپس بھیجنے کیلئے فنڈز نہیں، عبدالقادر بلوچ،متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لئے بنوں شہر میں شکایات کیمپ بنایا جائے گا،احتجاجی کیمپ کی 7رکنی کمیٹی سے گفتگو،قبائلی جرگے نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے 15روز کی مہلت دیدی

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ شمالی وزیر ستان ایجنسی کے متاثرین کو واپس اپنے گھروں کو بھیجنے کیلئے حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہے ،متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لئے بنوں شہر میں شکایات کیمپ بنایا جائے گا،متاثرین کے گھروں کی مسماری اور دیگر مسائل کیلئے گورنر اور کور کمانڈر کے ساتھ بات چیت کی جائے گی ،قبائلی جرگے نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے 15روز کی مہلت دیدی ہے ۔

شمالی وزیر ستان ایجنسی کے تمام سیاسی جماعتوں کے مشران پر مشتمل کمیٹی کے چار روزہ احتجاجی کیمپ کے 7رکنی کمیٹی جس کی قیادت فاٹا کے ممبرقومی اسمبلی اور آزاد پارلیمانی گروپ کے سربراہ شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹر صالح شاہ کر رہے تھے نے وفاقی وزیر سیفران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور شمالی وزیر ستان ایجنسی کے قبائلیوں کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا اور اپنے مطالبات حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیابعدازاں کمیٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر نے کہاہے کہ شمالی وزیر ستان ایجنسی کے متاثرین کی واپسی کیلئے ایف ڈی ایم اے نے جو فنڈز طلب کئے ہیں وہ حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہیں جس کیو جہ سے متاثرین کی واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے قبائلی عوام کے لئے بکاخیل کیمپ میں بنایا جانے والا شکایات سنٹر بنوں شہر منتقل کر دیا جائے گا،متاثرین کو علاج و معالجہ کی سہولیات مذید بہتر انداز میں فراہم کی جائے گی شمالی وزیر ستان ایجنسی میں گھروں کی مذید گھروں کی مسماری روکنے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر سے بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شمالی وزیر ستان ایجنسی کے متاثرین سمیت فاٹا کے متاثرین کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گااور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے گی انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کو درپیش مشکلات کے سلسلے میں فاٹا کا آزاد پارلیمانی گروپ قومی اسمبلی کی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کو خطوط لکھوں گاانہوں نے کہاکہ جب تک قبائلی عوام اپنے حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کریں گے اس وقت تک ان کو حق ملنا ناممکن ہے انہوں نے شمالی وزیر ستان ایجنسی کی تمام سیاسی جماعتوں کے مشران کو بھر پور احتجاج کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شمالی وزیر ستان ایجنسی کے مشران نے حکومت کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے 15روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے منظور شدہ مطالبات پر عمل درآمد نہ شروع ہوا تو ہزاوں قبائلی اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :