پشاور، امن و امان کی صورتحال ،ایک سو چوبیس خواتین نے اسلحہ لائسنس حاصل کر لئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) امن وامان کی صورتحال کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک سو چوبیس خواتین نے اسلحہ کے لائسنس حاصل کر لئے ہیں مختلف ساخت کے اسلحہ کے لائسنس کے حصول کے لئے ڈھائی سو سے زائد خواتین کی درخواستوں کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس کی فراہمی انہیں کی جا رہی ہیں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے باعث وکلاء ، ڈاکٹروں ، صنعت کاروں ، سرکاری ملازمین سمیت اب خواتین نے بھی اسلحہ کے لائسنس کا حصول شروع کردیاہے سرکاری ذرائع کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعدخواتین کی جانب سے بھی اسلحہ کے لائسنس کے حصول میں تیزی آ چکی ہے ۔

اسلحہ کے لائسنس حاصل کرنے والوں میں سے خواتین اساتذہ ، خواتین ڈاکٹرز جبکہ پانچ اراکین اسمبلی کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسلرز ، ٹاؤ ن و تحصیل کونسلرز نے بھی اسلحہ کے لائسنس حاصل کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :