اٹلی میں 26 کھلاڑیوں پر پابندی

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:28

روم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء )اطالوی حکام نے انسداد ڈوپنگ کی مہم کے دوران چھبیس کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے ڈوپنگ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پابندی کا شکار ہونے والوں میں لانگ جمپ کے عالمی چیمپئن جوزیپے جوبیلسکو اور لانگ جمپ کے سابق عالمی چیمپئن اینڈریو ہووے شامل ہیں۔ اس فہرست میں اس کے علاوہ بھی کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی دو سال تک کسی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔