کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے مطلوبہ رزلٹ نہیں ملااورکبھی کہیں تجربات اچھے نتائج دیتے ہیں اور کبھی کبھارناکامی کا منہ دیکھنا پڑتاہے حالیہ سیریز میں ہوا ، شہریار خان ،محمدعامرکی ڈومیسٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے لگ رہاتھاکہ وہ ٹیم میں واپسی کے لئے پرتول رہے ہوں۔اس لئے ان کو ٹیم میں شامل کرنے پرغورکیا گیاہے، پاک بھارت سیریزکے لئے مثبت اشارے مل رہے ہیں اوراس حوالے سے بھارتی بورڈکو واضح طورپرکہہ دیا کہ وہ اس بارے میں جلدازجلداپنی آراہ سے آگاہ کریں، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ٹی ٹونٹی میں شکست بعض کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے سے مطلوبہ رزلٹ نہیں ملااورکبھی کہیں تجربات اچھے نتائج دیتے ہیں اور کبھی کبھارناکامی کا منہ دیکھنا پڑتاہے۔محمدعامرکی ڈومیسٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے لگ رہاتھاکہ وہ ٹیم میں واپسی کے لئے پرتول رہے ہوں۔

اس لئے ان کو ٹیم میں شامل کرنے پرغورکیا گیاہے۔بھارت کرکٹ سیریزکے لئے مثبت آثار نظر آرہے ہیں۔بھارت نے کرکٹ بورڈکو واضح کہ دیا کہ وہ پاک بھارت سیریزکے متعلق جلدازجلدبتائیں۔پاکستان سپرلیگ کے لئے ریکوری کی پولی اور فروخت جاری ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزقذافی اسٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پاک بھارت سیریزکے لئے مشبت اشارے مل رہے ہیں اوراس حوالے سے بھارتی بورڈکو واضح طورپرکہہ دیا کہ وہ اس بارے میں جلدازجلداپنی آراہ سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیریزکے انعقادکے لئے وقت بہت کم رہ گیاہے۔امیددوایک روزمیں سیریزکے بارے میں معلوم ہوجائیگا۔محمدعامرکے بارے میں انہوں نے کہاکہ ان ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفامنس کودیکھتے ہوئے ایسامحسوس ہوتاہے کہ وہ قومی ٹیم میں آنے کے لئے پرتول رہے ہیں۔تاہم اس بات کا فیصلہ سلیکشن کیمٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ محمدعامرکوٹیم میں شامل کرنے کے لئے سینئرکھلاڑیوں کو بھی اعتمادمیں لیناہوگا۔

ان کو چاہیئے کہ وہ اپنے رویے میں نرمی پیداکریں اوران کو کھلانے میں چند پچیدگیاں بھی ہیں ان کو جلددورکرلیاجائے گا۔انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں ناکامی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چونکہ بعض کھلاڑی ان فٹ تھے اس لئے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات تجربات سے اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے اور کبھی کبھارناکامی کامنہ بھی دیکھنا پڑجاتاہے۔تاہم سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بہت جلدازنامیوں کودورکرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت سے سیریزکسی صورت میں ایک مشتعل ٹیم کھلائی جائے جو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرئے

متعلقہ عنوان :