بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہلے سے ہی ناقص ایمپائرنگ کے واقعات میں ایک اور واقعہ کا اضافہ ہوگیا،کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، احمد شہزاد آوٹ ہوکر بھی آوٹ نہ ہوئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:02

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) کرکٹ کی تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی پی ایل کے ایک میچ میں پاکستانی بلے باز احمد شہزاد آوٹ ہو کر بھی آوٹ نہ ہوئے۔ ہوا کچھ کہ ایسا کمیلا وکٹورینز کی طرف سے کھیلنے والے امیر الکیس رن لینے کیلئے بڑھے تو ان کے راستے میں دوسری ٹیم کے کھلاڑی دلشان آگئے جس کی وجہ سے وہ گر پڑے۔ اسی دوران دوسرا کھلاڑی بھی رن لینے کیلئے احمد شہزاد کی کریز میں آچکا تھا۔

دونوں کھلاڑیوں کے ایک اینڈ پر ہونے کی وجہ سے ایک کھلاری آوٴٹ ہوا۔

(جاری ہے)

ری پلے کے مطابق احمد شہزاد کریز سے باہر تھے۔ اسطرح وہ آوٴٹ تھے لیکن امیر الکیس نے ایمپائر سے احتجاج کیا کہ ان کو گرایا گیا ہے جس پر معاملہ تیسرے ایمپائر کے پاس گیاجس نے ان کو ناٹ آوٹ قرار دیا۔ بلکہ دوسری ٹیم کو جرمانے کے طور پر 5رنز دینا پڑے۔اس سارے واقعہ میں حیران کن پہلو یہ ہے کہ یاتو اس بال کو ڈیڈ بال قرار دیا جاتا یا احمد شہزاد کو رن آوٴٹ دیا جاتا لیکن نہ تو بال ڈیڈ دی گئی نہ آوٴٹ دیا گیا حالانکہ قانون ہے کہ اگر ایسا کوئی واقعہ ہو جائے تو بال ہی ڈیڈ دی جاتی ہے لیکن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پہلے سے ہی ناقص ایمپائرنگ کے واقعات میں ایک اور واقعہ کا اضافہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :