پشاور، کسٹم حکام نے افغانستان جانے والی بس سے دو کروڑ ستر لا کھ روپے کے سعودی ریال برآمد کر لئے

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ ریونیو کے چیئر مین کی ہدایات کی روشنی میں کسٹم حکام نے پشاور سے افغانستان جانے والی بس سے دو کروڑ ستر لا کھ روپے پاکستانی مالیت کے سعودی ریال برآمد کر لئے ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات بھی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پشاور سے افغانستان جانے والی بس سے کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران بس سیٹ کے قریب پڑے ہو ئے دس لاکھ سعودی ریال جو کہ پاکستان روپے میں دو کروڑ ستر لاکھ روپے بنتے ہیں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم بس میں سیٹ کے نیچے پڑے ہو ئے دس لاکھ سعودی ریال کی ملکیت کے بارے میں کسی نے بھی دعوی داری نہیں کی بس میں موجود مسافروں اور گاڑی کے انتظامیہ نے بھی سعودی ریال سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان ان سے کوئی تعلق نہیں جس پر ایف بی آر چیئر مین کو آگاہ کیا اور دو کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال کے ملکیت کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے بعد ا سے اسٹیٹ بنک پشاور میں جمع کرتے ہو ئے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :