پیرس،عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس اور فرانس میں دہشت گردوں کیخلاف حکومتی کوششیں جاری،4مساجد سیل

جمعہ 4 دسمبر 2015 09:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2015ء)عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس اور فرانس میں دہشت گردوں کے خلاف فرانس حکومت کی کو ششیں جاری ۔4مساجد سیل، تفصیل کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 13نومبر کو ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ اس دوران چار مساجدبھی سیل کردی گئیں جبکہ 2درجن سے زائد افراد کو ملک بدری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

فرانس کے وزیرداخلہ برناکینور کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گھروں میں نظربند کردیا گیا۔ تین سو مقامات پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کیا گیا اور 278افراد کو پوچھ کچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تاہم مطلوبہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت فرانس نے تین ماہ کے لئے ایمرجنسی کا بھی اعلان کیا ہوا ہے ۔

وزیرداخلہ نے متنبہ کیا کہ انتہا پسند تنظیم داعش میں بھرتی کے لیے فرانسیسی شہریوں کو ترغیب دینے والوں کو بھی جلدہی گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ شام اور عراق جانے اور داعش سے روابط کے بعدواپس فرانس آنے والے ایک ہزار سات سو لوگوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے عندیہ دیا کہ جہاد کی ترغیب دینے اور جہادی لٹریچر رکھنے والے اداروں اور مساجد پرکڑی نظر ہے جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے گی۔ فرانس کے دالحکومت پیرس میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس جاری ہے ۔کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما ۔پاکستان کے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف اور دوسرے ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس بارہ دسمبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :