دمشق ،ایرانی پاسداران انقلاب کے فوجی دستوں کو روسی قیادت میں شام کے اندر جاری فوجی کارروائی سے الگ کیا جانے لگا

پیر 14 دسمبر 2015 09:43

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے فوجی دستوں کو روسی قیادت میں شام کے اندر جاری فوجی کارروائی سے الگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دیگر وجوہات کے علاوہ اس فیصلے کی وجہ گذشہ دو مہینوں کے دوران شام میں جاری لڑائی میں ایرانی فوج کو پہنچے والا بھاری جانی نقصان ہے۔ روس کی شام میں دو ماہ پہلے شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد ایرانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔