امریکہ، مسلمانوں کوتنقید کا نشانہ بنائے جانے پر نیو یارک میں امن واک،ریلی کا مقصدامریکا کے ساتھ اظہار یکجہتی ودہشت گرد کارروائیوں کی سخت مذمت کرنا تھا

پیر 14 دسمبر 2015 09:39

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء)امریکہ میں مسلمانوں کا تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر نیو یارک میں امن واک نکالی گئی،ریلی میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد امریکی مسلمانوں کو تنقیدکانشانہ بنانے کے خلاف نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں امن ریلی نکالی گئی،ریلی کا مقصدامریکا کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرنا تھا،ریلی کے شرکانے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھاکہ، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے،ریلی میں دیگر مذاہب کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :