خیبرپختونخوا میں میٹرو بس پر نہیں انسانوں پر پیسہ خرچ کیا جائے گا، عمران خان ،ساڑھے 3 ارب عوام کی دولت لوگوں کے پاس ہے‘ پیسے کمانے سے عزت نہیں ہوتی بلکہ انسانوں کی خدمت کرنے سے ہوتی ہے، پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب

پیر 14 دسمبر 2015 09:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں میٹرو بس پر نہیں انسانوں پر پیسہ خرچ کیا جائے گا۔ ‘ ساڑھے 3 ارب عوام کی دولت لوگوں کے پاس ہے‘ پیسے کمانے سے عزت نہیں ہوتی بلکہ انسانوں کی خدمت کرنے سے ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کہ میں سمجھا یہاں کنونشن ہو گا مگر یہ تو جلسہ ہے لیکن آج کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ آج میں نوجوانون کو بتانے آیا ہوں کہ ملک کے نوجوان ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔ پیسے سے عزت حاصل نہیں کی جا سکتی کیونکہ عزت اور ذلت دینے والی خدا کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا دنیا پر آنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی زمین پر انصاف قائم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پیسے کے پیچھے لگنے والے بڑے انسان نہیں بن سکتے۔ عظیم انسان بننے کے لئے اچھی سوچ لازمی ہے۔ پیسے کمانے والی سوچ بڑا انسان نہیں بنا سکتی بڑا انسان بننے کے لئے ہمیں اپنی سوچ بڑی کرنا ہو گی۔ انصاف کہاں قائم ہو گا دنیا میں ساڑھے تین ارب عوام کی دولت صرف 80 لوگوں کے پاس ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں میں بڑے خواب دیکھنا ہوں میں انکو بتانا چاہتا ہوں بڑے خوابوں کی تعبیر مشکل ہوتی ہے، شوکت خانم بنانے کا خواب دیکھا تو سب نے کہا پاکستان میں کینسر کا اتنا بڑا ہسپتال نہیں بن سکتا لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی لاہور میں شوکت خانم بنا کر اپنا خواب پورا کیا ، تحریک انصاف بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کہادو جماعتی نظام کے ہوتے ہوئے تیسری بڑی جماعت نہیں بن سکتی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور آج ہماری پارٹی تیسری بڑی جماعت ہے۔

نطام کو ٹھیک کرنے کا ارادہ کیا ہے جب بھی ٹھیک کرنے جاتے ہیں لوگ سٹے آرڈر لے لیتے ہیں۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے اس نظام کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔ کامیاب انسان کبھی غلطیوں کو نہیں مانتا بلکہ آگے بڑھتا رہتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہیں کے پی کے میں 2018ء تک 10 ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ رحیم یارخان، باپ نے مبینہ طور2بیٹوں اوربیوی پرتیزاب پھینک دیا