ثناء اللہ زہری بطور وزیراعلیٰ اتحادی پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھیں گے

پیر 14 دسمبر 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان میں ثناء اللہ زہری کو وزیر اعلی بننے کے بعد اتحادی پارٹی کے وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ کی مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا عبدالمالک بلوچ وزیر اعظم کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر استعفی دے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں عبدالمالک بلوچ کی مفاہمتی پالیسی اور دیگر حوالوں سے جاری معاملات کو نہیں چھیڑا جائے گا اور ان کو جاری رکھا جائے گا اور ان پالیسیوں کو مزید ٹھوس اور قابل عمل بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔