اپوزیشن کا حکومتی بدعنوانی کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

پیر 14 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بدعنوانی نہ کرنے اور اس کو ثابت کرنے کے لئے دیئے جانے والے چیلنج کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومتی بدعنوانی عوام الناس کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ق) ، تحریک انصاف ، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتیں مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہونے والی بدعنوانیوں کا پردہ چاک کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے چیلنج کیا ہے کہ ان کی حکومت میں کسی بھی قسم کی اگر کوئی بدعنوانی ہوئی ہے تو اس کو سامنے لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :