رحیم یارخان، باپ نے مبینہ طور2بیٹوں اوربیوی پرتیزاب پھینک دیا

پیر 14 دسمبر 2015 09:14

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) رحیم یارخان کی بستی غریب شاہ میں باپ نے مبینہ طور2بیٹوں اوربیوی پرتیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون ناراض ہوکر میکے آئی تھی،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ثمرین شوہر سے ناراض ہو کر دونوں بیٹوں کے ہمراہ میکے آگئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم شاہد بیوی کے گھر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔متاثرہ افراد کو شیخ زید اسپتال متنقل کردیاگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے ،جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا۔