اورنج ٹرین متاثرین کو زمینی کی قیمت ادائیگیاں’علاقائی“ اہمیت کے مطابق دینے کا انکشاف، پیکیج ون کیلئے 37 کنال 8 مرلے ، پیکیج 2 کیلئے 118 کنال 12 مرلے ، پیکیج تھری کیلئے 526 کنال 10 مرلے اور پیکیج 4 کیلئے 205 کنال اراضی حاصل کی جائیگی، قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26 لاکھ، لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ میں 27 لاکھ، لکشمی چوک ہال روڈ پر 30 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، 13ارب سے زائد رقم کی منظوری

پیر 14 دسمبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکمران جماعت کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کی معیاری فراہمی کے دوسرے بڑے منصوبے” اورنج ٹرین“ جو جون 2017 تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے جہاں اس کی لاگت ایک کھرب 65ارب تک پہنچ چکی وہیں اورنج ٹرین متاثرین کو زمینی کی قیمت ادائیگیوں”علاقائی“ اہمیت کے مطابق دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ افراد کو ادائیگیوں کیلئے 13ارب روپے سے زائد رقم کی منظوری دیدی گئی لگائے جانے والے تخمینہ کی حتمی فہرست کے مطابق ڈیراں گجراں کی پانچ کنال سے زائد اراضی کیلئے 10 لاکھ 50 ہزار فی مرلہ، اسلام پارک، سلامت پورہ کی 6 کنال 20 مرلہ اراضی کیلئے ساڑھے 12 لاکھ فی مرلہ، محمود بوٹی کے ایک کنال کیلئے 20 لاکھ روپے فی مرلہ، شالامار باغ سے ملحقہ 9 کنال 6 مرلے کیلئے 20 سے 25 لاکھ فی مرلہ، باغبانپورہ ساڑھے 22 لاکھ یو ای ٹی 20 لاکھ، موضع اچنت گڑھ 15 لاکھ فی مرلہ، موضع قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26 لاکھ، لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ میں 27 لاکھ، لکشمی چوک ہال روڈ پر 30 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موضع مزنگ چوبرجی 22 لاکھ، ایل او ایس اور چوبرجی کے درمیان اراضی 20 لاکھ، موضع نواں کوٹ، گلشن راوی اور سمن آباد 20 لاکھ اور موضع پکی ٹھٹھی میں یتیم خانہ اور سکیم موڑ کا 20 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک، ککے زئی، نیاز بیگ میں 20 لاکھ ٹھوکر نیاز بیگ ساڑھے 22، علی ٹاؤن 15 لاکھ، ڈیو کی تعمیر کیلئے موضع کوٹلی، گھاسی، ہندو گجراں ڈیڑھ لاکھ جبکہ باگڑیاں میں 50 ہزار فی مرلہ، سٹی بلنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے موضع رکھ کھمبا کمرشل میں 10 سے 15 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک نزد گرنا سٹیشن 6 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :