حج پالیسی 2016 میں سرکاری حاجیوں کا کوٹہ بڑھائے جانے کے قوی امکانات، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پیر 14 دسمبر 2015 09:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی حکومت کے تعاون سے حج پالیسی 2016 میں سرکاری حاجیوں کا کوٹہ بڑھا ئے جانے کے قوی امکانات ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اگلے ماہ جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور سعودی حکام سے 20 فیصد معطل کوٹہ بحال کرانے بارے مذاکرات کریں گے وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ معطل کوٹہ کی بحالی کے 90 فیصد امکانات ہیں یہ کوٹہ ملتے ہی سرکاری طور پر حج کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا آبادی کے تناسب سے پاکستان کو 20 ہزار کا اضافے کوٹہ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

2012 سے اب تک پاکستان سے سالانہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد فریضہ حج ادا کرنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :